نیو یارک ( اے این بی نیوز)امریکہ کی سیکرٹ سروس نے کہا کہ اس نے 100,000 سے زیادہ سم کارڈز کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل نیویارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں خلل ڈال سکتا تھا۔
یو ایس سیکرٹ سروس کے مطابق ان سم کارڈز کو نہ صرف فون پر دھمکیاں دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا بلکہ یہ ٹیلی کمیونیکیشن حملوں کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے تھے جن میں سیل فون ٹاورز کو بند کرنا، موبائل سروسز کو جام کرنا اور مجرموں کے درمیان خفیہ رابطوں میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
The Secret Service dismantled a network of more than 300 SIM servers and 100,000 SIM cards in the New York-area that were capable of crippling telecom systems and carrying out anonymous telephonic attacks, disrupting the threat before world leaders arrived for the UN General… pic.twitter.com/sZKUeGqvGY
— U.S. Secret Service (@SecretService) September 23, 2025
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس منگل کو نیویارک میں شروع ہوا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا۔
سیکرٹ سروس نے کہا کہ جن سم کارڈز کو ضبط کیا گیا وہ اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ کے 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں تھے، اس لیے ایجنسی نے نیویارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں بڑے خلل کو روکنے کے لیے نیٹ ورک کے خلاف فوری کارروائی کی۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ سم کارڈز کی جانچ کی جا رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا استعمال ایسے افراد کے ساتھ بات چیت کے لیے کیا گیا جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں ہیں۔
سیکرٹ سروس کی طرف سے شیئر کی گئی تصاویر میں ٹیلی کمیونیکیشن آلات سے منسلک متعدد سم کارڈز بھی دکھائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے نئی ہدایات جاری