کراچی( اے بی این نیوز)کراچی ایئرپورٹ اور دیگر ایئرپورٹس پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔
کراچی ایئرپورٹ سمیت اندرون ملک ایئرپورٹس پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایف آئی اے کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کراچی سمیت اندرون ملک ایئرپورٹس پر سیکیورٹی افسران کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
جاری کردہ مراسلے میں ایس پی اور دیگر متعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ایف آئی اے کاؤنٹرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکار امیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
اس سے قبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ کے ٹرمینل کے گیٹ سے سیکیورٹی فراہم کرتے تھے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی جاری کردہ ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جا نے کا فیصلہ،جا نئے وجہ