اہم خبریں

ایشیا کپ،پاکستان کا فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

دبئی (اے بی این نیوز        )ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کا اہم مقابلہ جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اپنے کمبی نیشن پر اعتماد رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبے میں مزید توازن لایا جا سکے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے لحاظ سے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے اور شائقین کرکٹ اسے دلچسپ مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :صاحبزادہ حامد رضا مستعفی

متعلقہ خبریں