اسلام آباد(اے بی این نیوز )سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایکس پر اپنے استعفے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ہدایات کے مطابق انہوں نے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین کو اس فیصلے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ وہ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔
مزید پڑھیں :سندھ حکومت کا انقلابی منصوبہ!مزدور ویلفیئر کارڈکے لیے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ جانئے؟