راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) نومبر احتجاج کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پروسیکیویشن نے علیمہ خان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
پروسیکیویشن نے علیمہ خان کو مرکزی ملزم نامزد کردیا۔ پروسیکیوٹر ظہیر عباس شاہ نے کہا کہ علیمہ خان نے عوام کو اُکسایا اور اشتعال دلوایا۔ علیمہ خان کے خلاف این سی سی آئی، پیمرہ اور جیل حکام کی رپورٹس چالان کے ساتھ منسلک کردی گئی۔
علیمہ خان نے احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے باوجود عوام کو اکسایا اور اشتعال دلوایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کی مشروط اجازت دی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر کے احتجاج سے روکا گیا۔
29 ستمبر کو علیمہ خان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن جاری