اہم خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیڈ لائن جاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو یکم اکتوبر تک سہولیات فراہم کرے گی۔

حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہری فیض آباد، ایف سیکس فیسیلیٹیشن سنٹر اور ٹریفک فیسیلیٹیشن وین سے بنائے گئے لائسنس حاصل کر سکتے ہیں اور لائسنس کی ڈیجیٹل کاپیاں قابل قبول نہیں، اس لیے شہری لائسنس کی فزیکل کاپی ساتھ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا ان کی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کبھی بھی کسی شہری کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
مزید پڑھیں‌:خیبرپختونخوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

متعلقہ خبریں