اہم خبریں

خیبرپختونخوا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

پشاور( اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، لنڈی کوتل اور خیبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈ اور بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

زلزلے کے باعث جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر اور مرکز جنوبی افغانستان تھا۔

اس سے قبل 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ ہپیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔

گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ ہوئی؟

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

خیال رہے کہ 14 ستمبر کو بھی گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔

اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔
مزید پڑھیں‌::بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ! بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس

متعلقہ خبریں