جامشورو ( اے بی این نیوز )جامشورو میں عدالتی احکامات پر بحریہ ٹاؤن کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ یہ انہدامی کارروائی 20 اور 21 ستمبر کی درمیانی شب انجام دی گئی، جس میں درجنوں مشینری اور عملے نے حصہ لیا۔
اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل حیدرآباد کے فیصلے میں کہا گیا کہ جامشورو کے دیہہ مول کی 893 ایکڑ اراضی پر بحریہ ٹاؤن کا قبضہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ زمین نجی ملکیت ہے اور کسی بھی طور پبلک پراپرٹی کے زمرے میں نہیں آتی۔
ریونیو حکام کی ہدایت پر انسداد تجاوزات ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے زیر قبضہ زمین پر تعمیر کردہ ڈھانچوں کو گرا دیا۔ آپریشن کے دوران بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تعمیر کیے گئے ہاؤسنگ یونٹس اور کثیرالمنزلہ عمارتیں بھی منہدم کر دی گئیں، جنہیں عدالت نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ انتقال کر گئے