اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں تنہائی میں ملاقات سے متعلق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فکر کا پیروکار اور ان کا فالور ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ **قیدیوں کو جیل میں اپنی بیوی یا شوہر سے تنہائی میں ملاقات کا حق دیا جانا چاہیے**، جو ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو یہ سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل انٹرا کورٹ اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،جا نئے کیا