اہم خبریں

ڈکی بھائی کی ضمانت خارج

لاہور ( اے بی این نیوز       )لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت خارج کر دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور استغاثہ کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کیس کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک غیر قانونی ایپ کی تشہیر کی، جس کے باعث متعدد شہری اس میں ملوث ہوئے۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو نقصان پہنچا بلکہ قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہوئی۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد ڈکی بھائی کو مزید عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں :ضمنی انتخابات 24 ستمبر کو ہونگے

متعلقہ خبریں