اہم خبریں

سونے کے دام 4 ہزار روپے فی تولہ کم،قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی

کراچی (نیوزڈیسک)سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوگیا،ہفتہ کو بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ سونے کے دام میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 4 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 3 ہزار 429 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئے۔صرافہ بازاروں میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ہفتےکے روز چاندی کے دام 100 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں