اہم خبریں

پاکستان کا افغانستان سے درآمدات میں اضافہ،برآمدات میں کمی

پشاور(اے بی این نیوز)پاکستان کا افغانستان سے درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست میں افغانستان سے درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں۔

افغانستان سے اگست 2025ء میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی اور اگست 2025ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں۔وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گزشتہ ماہ، اگست میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ جولائی2025ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اگست 2024ء میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست 2025ء میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی ہوئی، گزشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی۔

اسی طرح اگست 2025ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز جبکہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں قتل ہونیوالے 3 خواجہ سرا مرد نکلے

متعلقہ خبریں