اہم خبریں

فخر زمان کا غلط آئوٹ،پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی آئی سی سی کو امپائر کی شکایت

دبئی (اے بی این نیوز)بھارت کیخلاف فخرزمان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم مینجمنٹ نے تھرڈ امپائر کی شکایت کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازفخر زمان کو بھارت میچ کےدوران غلط آوٹ دینے پرپاکستان ٹیم مینجمنٹ نے منیجر امپائرز اور میچ ریفری کو فیصلے پر ای میل کردی۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہےکہ فخرزمان کا کیچ آؤٹ متنازعہ فیصلہ تھا، ٹی وی امپائر نےشواہد کا بغورجائزہ نہیں لیا،ٹی وی امپائر کو تمام اینگل دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا،متنازعہ کیچز اورمبہم شواہد پر بلےبازکو بینفٹ آف ڈاؤٹ دیا جاتا ہے،ٹی وی امپائرز نےشواہد واضع ہونے کے باوجود فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے سیریز کیلئے جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک ٹیم میں شامل

متعلقہ خبریں