اہم خبریں

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ دبئی میں کھیلے جا رہے اس اہم میچ میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان سب سے نمایاں بلے باز رہے، جنہوں نے 45 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب اور محمد نواز نے 21،21 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے 20 اور کپتان سلمان علی آغا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان 15 اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز میں چند اچھی شراکتیں ضرور ہوئیں، مگر بھارت کی بولنگ نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے اسکور کو بڑے ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت یہ ہدف حاصل کر پاتا ہے یا پاکستان کی بولنگ لائن اسے روکنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں :مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے حوالے سے خبر غم آگئی ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں