کوئٹہ ( اے بی این نیوز )زیارت سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ افضل باقی کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا اور ان کی گمشدگی کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ چند روز قبل اغواء کاروں کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی
، جس میں باپ بیٹے کو دیکھا جا سکتا تھا اور ان کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔افضل باقی اور ان کے بیٹے کو زیارت کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ اب ان کی لاشیں ملنے کی اطلاع سامنے آئی ہے، اور سوشل میڈیا پر افضل باقی کی نعش کی تصویر بھی گردش کر رہی ہے، جس میں ان کے جسم پر گولیوں اور تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا،بھارتی صحافی