دبئی ( اے بی این نیوز )ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ پر نہ صرف پاکستانی شائقین اور ماہرین نے شدید ردعمل دیا، بلکہ بھارتی صحافی بھی خاموش نہ رہ سکے۔ معروف بھارتی صحافی راہل راوت نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ لگ یہی رہا ہے کہ فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا۔
راہل راوت کا کہنا تھا کہ ویڈیو ری پلے سے واضح دکھائی دے رہا ہے کہ گیند زمین سے ٹکرا کر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی، اور ایسی صورتحال میں بیٹر کو آؤٹ قرار دینا ایک غیرمنصفانہ فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے نے میچ کے توازن پر اثر ڈالا اور امپائرنگ کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔
راہل راوت کا یہ تبصرہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر تنقید صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ بھارتی میڈیا کے غیرجانبدار صحافی بھی اس فیصلے کو شفاف کرکٹ کے اصولوں کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :فخر زمان کا آؤٹ ہونا ایک بڑا تنازع بن گیا،وجہ جا نئے