اہم خبریں

بھارتی ٹیم کے کپتان کی ہٹ دھرمی جاری، ہاتھ نہیں ملایا،سوشل میڈیا نے آڑے ہاتھوں لے لیا

دبئی( اے بی این نیوز     ) دبئی میں ہونے والے اس اہم مقابلے میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں اس میچ کے لیے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور اپنی ٹیم کو ہر طرح کے دباؤ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ سلو لگ رہی ہے، لیکن وہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کے لیے اہم ہے بلکہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں :ایشیا کپ،پاک بھارت میچ شروع،ٹاس ہوگیا،جا نئے کون پہلے کھیلے گا

متعلقہ خبریں