اہم خبریں

ایشیا کپ،ہینڈ شیک تنازع ،سوشل میڈیا کا خوف،بھارتی ٹیم نے کئے فون بند،میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

دبئی ( اے بی این نیوز     ) ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور سنسنی خیز مقابلے سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا اپنی ٹیم کے نام اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپر فور مرحلے کے اس اہم میچ سے قبل سوریا کمار یادیو نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنے سے پہلے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ذہنی سکون برقرار رکھیں اور غیر ضروری دباؤ سے بچیں۔ ہینڈ شیک تنازع کے بعد سوریا کمار یادیو نے اپنی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو اپنے کمروں میں آرام کریں، موبائل فون بند کر کے سونے کی کوشش کریں تاکہ ذہن پرسکون رہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ دباؤ سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کھلاڑی اس بات پر توجہ دیں کہ وہ کیا سننا چاہتے ہیں اور اپنے ذہن میں کیا رکھنا ہے۔ ان کے مطابق ٹیم کو صاف طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اگر اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو باہر کے شور اور تنقید کو نظر انداز کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں :برطانیہ نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا

متعلقہ خبریں