اہم خبریں

برطانیہ نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا

لندن ( اے بی این نیوز     ) کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی حمایت کی جا سکے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے عالمی انصاف اور قانون کے مطابق ایک درست قدم قرار دیا۔ برطانیہ نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کچھ دیر میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ یہ پیشرفت فلسطینی عوام کے لیے عالمی سطح پر حمایت کی ایک اہم علامت سمجھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، سات بھارتی سپانسرڈ فتنہ خوارج واصل جہنم

متعلقہ خبریں