اہم خبریں

اداکار سلمان خان چین مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی (اے بی این نیوز)بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔

اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان خان کو شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

لیکن انہوں نے سخت موسمی حالات کے باوجود کام جاری رکھا۔ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ مختصر آرام کر رہے ہیں تاکہ ممبئی شوٹنگ کے اگلے مرحلے میں بھرپور توانائی کے ساتھ شامل ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار21ستمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں