واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو نتائج بھگتنا ہونگے۔
امریکی میڈیاکے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔
مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر Adam Boehler کررہے ہیں۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بگرام ایئربیس امریکا کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ بگرام فوجی ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایئر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والا برطانوی جوڑا وطن واپس پہنچ گیا