میانوالی( اے بی این نیوز)میانوالی میں نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے موچھ کے قریب نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا، جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 روز قبل ہی میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔
پتھراؤکے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تمام تعاون معطل کرنے کا اعلان