اہم خبریں

پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں آٹا اور گندم خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اٹک( اے بی این نیوز)اٹک میں پولیس نے آٹا اور گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اٹک پولیس نے M-14 انٹر چینج فتح جنگ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق آٹا اور گندم پنجاب کے مختلف شہروں کی فلور ملوں سے کے پی میں سمگل کی جا رہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ 20 ٹرکوں پر 323 ٹن آٹا اور 512 من سے زیادہ گندم ضبط کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:علی امین گنڈاپور کا ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ

متعلقہ خبریں