اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کا ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ

چار سدہ ( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چارسدہ روڈ پر ماڈل میٹ پراسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا ہے اور پروسیسنگ پلانٹ 8 ماہ سے بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سینٹر کو 15 اکتوبر تک فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے، ٹریننگ سینٹر میں قائم ماڈل میٹ شاپ کو بھی فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی جدید میٹ پروسیسنگ پلانٹس لگانے کے لیے کام کیا جائے اور ماڈل پلانٹس لگانے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:ایف آئی آر نے پارٹی ہلا دی! تحریک انصاف کے کئی رہنما متاثر، ابوذر نیازی کا انکشاف

متعلقہ خبریں