لاہور (اے بی این نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کار سواروں کی تلاش کر رہے ہیں.
مزید پڑھیں:حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے! ایرانی صدر