اہم خبریں

حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے! ایرانی صدر

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی ضرورت سے زیادہ مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں پابندیاں اٹھانے کی قرارداد کے مسترد ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے، لیکن ذہن اور خیالات کھلتے ہیں اور راستے بناتے ہیں، ہم حالات کو بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہماری جوہری تنصیبات نطنز یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن حملہ آور ہمیں نہیں روک سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملہ آور نہیں جانتے کہ نطنز یا کو انسانوں نے بنایا تھا اور وہ اسے دوبارہ بنائیں گے، ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی فوج کی جگ ہنسائی، خاتون بینکر نے مقروض بھارتی فوجی کو کھری کھری سنادی

متعلقہ خبریں