اہم خبریں

بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اسلام آباد میں پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی، چاہے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس حاصل کرنے تک کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتار ڈرائیور کی ذاتی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

متعلقہ خبریں