اسلام آباد( اے بی این نیوز)رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات کو ہوگا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب لگے گا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
سورج گرہن 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے شروع ہوگا اور سورج گرہن 22 ستمبر کی صبح 12:42 پر اپنے عروج پر ہوگا۔
اس کے علاوہ جزوی سورج گرہن 2 بجکر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔
لیکن سورج گرہن پاکستان کے علاوہ بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں:ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق