اہم خبریں

سوشل میڈیا پر دولت کی نمود ونمائش کرنیوالے ایف بی آر کی گرفت میں آگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد ایف بی آرکی گرفت میں آگئے۔ایف بی آرسوشل میڈیا ٹیم نےشاہانہ لائف اسٹائل رکھنےوالے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا۔

حکام نے واضح کردیا کہ بڑے بڑے بنگلوں،چمچماتی گاڑیوں،زیورات کی نمائش کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے شادیوں پر شاہانہ اخراجات کرنے والے بھی زد میں آئیں گے۔

ذرائع ایف بی آرکاکہنا ہےکہ شادیوں پر بیس بیس ہزارڈالرمالیت کےسوٹ استعمال کیئے جارہے ہیں،انکم ٹیکس گوشواروں میں شاہانہ لائف اسٹائل ظاہرنہ کرنے والےپکڑمیں آئیں گے،ایف بی آرگزشتہ سال جمع کرائے گئے گوشواروں کا اس سال سے موازنہ کرے گا۔

ایف بی آر کےمطابق مجموعی گوشواروں میں سے 80 فیصدکا آڈٹ کیا جائےگا،دولت کی نمائش کرنےوالوں کوٹیکس ریٹرن کے ذریعےذرائع آمدن بتانا پڑیں گے،گوشواروں میں سالانہ آمدن کا اضافہ ظاہرنہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

حکام ایف بی آرکا کہنا ہےکہ ایسے لوگ قانونی کارروائی سے بچنےکیلئے اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں، انکم ٹیکس گوشواروں میں اپ ڈیٹڈ معلومات دینے والوں کو فی الحال کچھ نہیں کہا جائیگا۔
مزیدپڑھیں: کرکٹرشان مسعود کے چچا ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں