اہم خبریں

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرانے سے انکار کردیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

قومی ٹی وی کے مطابق پمز ہسپتال اسپتال کی چار رکنی ٹیم شام سات بجے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم بشریٰ بی بی نے معائنہ کرانے پر آمادگی ظاہر نہ کی۔

ڈاکٹروں کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جیل میں موجود رہی اور سوا آٹھ بجے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئی۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔

اطلاع ملنے پر چار رکنی ٹیم 30 منٹ کے اندر جیل پہنچی تاہم خاتون قیدی نے معائنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہیں وقتاً فوقتاً چکر آنا اور متلی جیسی علامات رہتی ہیں، لیکن فی الحال وہ طبی جانچ نہیں کروانا چاہتیں۔
مزید پڑھیں: سکھر،ظلم کی انتہا،بااثر وڈیرے نے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی

متعلقہ خبریں