لاہور ( اے بی این نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دفتر کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آوروں نے مین روڈ پر کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ بھی کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور وکلا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حسن رضا پاشا پاکستان بار کونسل کے رکن بھی ہیں۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جس سیٹ پر بیٹھا ہوں وہاں چار گولیاں لگی ہیں۔
مزید پڑھیں:فلسطین کے حق میں بہت بڑا فیصلہ آگیا،جا نئے کیا