کراچی (اے بی این نیوز) ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار شروع ہوگئی۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تیل اور گیس کے ذخائر کی پیداوار کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ کو اٹک میں واقع صغری بلاک سے گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے اور صغری بلاک کنویں سے گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر کی تیاری کا عمل کامیابی سے شروع کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے بتایا کہ صغری کے کنویں سے گیس کی یومیہ پیداوار 14 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، اور صغری بلاک کے کنویں سے ہلکے تیل کے ذخائر کی یومیہ پیداوار 430 بیرل ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے گیس کے ذخائر کو ملک کے گیس سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 8 انچ قطر کی 14 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی ہے اور صغری نارتھ پلانٹ سے حاصل ہونے والے گیس کے ذخائر کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صغری نارتھ بلاک سے حاصل ہونے والی گیس کو پروسیسنگ کے بعد سوئی ناردرن گیس پائپ لائن میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ماہانہ19 ہزار روپے میں نئی سوزوکی آلٹو آپ کی ہو سکتی ہے؟ طریقہ کار جانیے!