اہم خبریں

اسلام آباد میں اجتماعات، وال چاکنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد میں اجتماعات، وال چاکنگ اور ہتھیاروں کی نمائش سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت سٹی گورنمنٹ میں 12 قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں سٹون کرشنگ اور غیر قانونی آئل اینڈ گیس ایجنسیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راول ڈیم میں کشتی رانی، آتش بازی اور ان کے سامان کی فروخت پر بھی پابندی ہے۔

سامان کی پیکنگ کے لیے اخبارات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، لاؤڈ سپیکر ایمپلیفائر، ساؤنڈ سسٹم، اڑنے والے ڈرون اور صاف پانی ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ کے لیے کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں آج سونے کی قیمت جانیے!

متعلقہ خبریں