کراچی( اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے حوالے سے کیے گئے وعدے بار بار یاد دلاتے رہیں گے، امید ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کراچی کو ہدف مقرر کیا ہے۔ حب کینال کے توسیعی منصوبے کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صاف پانی کے دو منصوبے بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں اور صنعتوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور مشترکہ طور پر پانی کے مسئلے کا حل نکالیں گے۔
مزید پڑھیں:بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے عملے کا 10 روزہ ہڑتال کا اعلان