اسلام آباد ( اے بی این نیوز )غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، پاکستان متعددبار بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے پیش کر چکا، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جرمن جریدے کو انٹرویو ،کہا انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں،
پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی،انسانی بنیادوں پرافغان مہاجرین کے انخلاءکی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی، پاکستانی ریاست تمام غیرریاستی عناصرکوبلا تفریق مستردکرتی ہے، ملک میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاء پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے ۔
مزید پڑھیں :گھریلو صارفین کے لیے نیا سوئی کنکشن کیسے حاصل کیا جائے؟