اہم خبریں

عمران خان نے ٹرائل کا مکمل بائیکاٹ کر دیا

راولپنڈی( اے بی این نیوز    ) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ان کے مؤکل کو آج ویڈیو لنک کے بجائے واٹس ایپ ویڈیو کال پر لیا گیا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔ فیصل ملک نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

، تاہم اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کی بجائے غیر قانونی طریقے سے واٹس ایپ کال پر پیش کیا گیا، جو نہ صرف نوٹیفکیشن کے خلاف ہے بلکہ انصاف کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوٹیفکیشن کی کاپی لیگل ٹیم کو صرف گزشتہ روز سہ پہر تین بجے فراہم کی گئی، جس کے بعد اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے مطابق کسی بھی مقدمے میں ملزم کی غیر موجودگی میں گواہان کی شہادت قلم بند نہیں کی جا سکتی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کا یہ بنیادی حق ہے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور وہ اپنے ٹرائل کا سامنا براہِ راست کر سکیں۔ فیصل ملک نے کہا کہ جیل سے ٹرائل کو ویڈیو لنک کے ذریعے چلانا غیر قانونی ہے اور اس عمل سے شفاف اور منصفانہ کارروائی ممکن نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں :محمد علی مرزا کو جیل بھیج دیا گیا

متعلقہ خبریں