اہم خبریں

محمد علی مرزا کو جیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی( اے بی این نیوز    ) محمد علی مرزا جہلمی کیس کی سماعت سینئر سول جج وقار حسین گوندل کی عدالت میں ہوئی جہاں این سی سی آئی اے کی جانب سے تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 154/25 کے تحت 11 ستمبر 2025 کو تھانہ این سی سی آئی اے راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا،

جس میں دفعات 11 اور 295-سی شامل کی گئی ہیں۔ ملزم اس سے قبل جسمانی ریمانڈ پر تھا، تاہم عدالت نے اب حکم دیا ہے کہ اگلی پیشی پر مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کو 2 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مرزا جہلمی کا تعلق ضلع جہلم سے ہے اور وہ ایک مذہبی محقق کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان کے خلاف یہ مقدمہ ملک بھر میں خاصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس پیش رفت پر بھرپور بحث جاری ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی درخواست خارج

متعلقہ خبریں