اہم خبریں

ایک وزیراعظم تھا جسےجہاز سے اتاراگیا،شہبازشریف کےجہاز کو سعودی فضا میں سلامی دی گئی، مریم نواز

لاہور ( اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایک وزیراعظم کو اپنی ہی غیر سنجیدہ حرکات کے باعث جہاز سے اتارا گیا تھا، لیکن آج ملک کی دنیا بھر میں عزت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز سعودی فضاؤں میں داخل ہوا تو جنگی جہازوں نے انہیں سلامی پیش کی،

جو نہ صرف وزیر اعظم کے اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ پاکستان کی عزت اور وقار کی علامت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو حاصل ہے اور اس موقع پر وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے ایک غیر معمولی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اس سطح کی کامیابی ماضی میں دیکھنے کو نہیں ملی۔

یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے جس پر انہیں سلام پیش کیا جانا چاہیے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے لمحات بھی آئے جب فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک نے بھارت کے خلاف معرکہ جیتا اور آج شہباز شریف کی قیادت میں سفارتی محاذ پر ملک بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان ، سعودی عرب معاہدہ ، ملک بھر کی مساجد میں یومِ تشکر منایا گیا

متعلقہ خبریں