اہم خبریں

پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدہ،مزید ممالک کی شمولیت پر غور کیا جا سکتا ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی اور خطے کے امن کے لیے تاریخی قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی ایک کے خلاف جارحیت ہوتی ہے تو اس کا مشترکہ طور پر دفاع کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، اور حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی ایمانی اور قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کسی تیسرے ملک کی شمولیت کا معاملہ زیر غور نہیں، تاہم معاہدے میں ایسی کوئی پابندی نہیں رکھی گئی کہ دیگر عرب یا خطے کے ممالک شامل نہ ہو سکیں۔ اگر کوئی اور ملک شامل ہونا چاہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ خطے کے ممالک کا حق ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے عوام اور سرزمین کے دفاع کو یقینی بنائیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دفاعی شراکت داری سے پاک-سعودی تعلقات مزید مضبوط اور واضح ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ خطے میں امن، تعاون اور مشترکہ دفاع کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا، اور اس میں کسی تیسرے فریق کو غیر ضروری طور پر شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں