اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو بڑی خوشخبری سنائیں گے،جا نئے کس بارے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست کے حوالے سے ایک بڑی خوشخبری سنائیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاک سعودی دفاعی اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پایا ہے جو پاکستانی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔

ان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دونوں اس معاہدے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح اور دو ٹوک مؤقف رکھتا ہے اور اب 22 ستمبر کو دنیا فلسطینی ریاست کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت دیکھے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دنیا میں امن کے خواہاں قوتوں کے لیے بھی نئی طاقت کا باعث بنے گا۔ مولانا اشرفی نے اعلان کیا کہ اس اسٹریٹجک معاہدے پر کل پاکستان بھر میں “یومِ تشکر و یومِ دعا” منایا جائے گا اور قوم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ کی انتظامیہ نے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

متعلقہ خبریں