اہم خبریں

عمران خان کن کن بیماریوں کا شکار ہو گئے ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں،جانئے

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں جج امجد علی شاہ کے روبرو پراسیکیوشن کی جانب سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا گزشتہ 21 ماہ کے دوران 31 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا، جن میں سے تین بار ان کے ذاتی معالجین بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جڑواں شہروں کے سرکاری اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں نے وقتاً فوقتاً طبی معائنے کیے جبکہ تمام علاج معالجہ کی سہولیات جیل اسپتال میں فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ دورانِ قید دانت کے درد، کندھے اور پاؤں میں تکلیف کے ساتھ ساتھ ہاضمے کی خرابی جیسی شکایات سامنے آئیں، تاہم ان پر فوری طبی امداد مہیا کی گئی۔
آخری بار 29 اگست کو ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو سرکاری طور پر علاج کی تمام اعلیٰ سہولیات دستیاب ہیں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے میڈیکل رپورٹ پر بحث کے لیے مزید وقت طلب کیا۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔اسی روز بانی پی ٹی آئی کی نومبر احتجاج سے جڑے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت مقرر ہے، جنہیں عدالت نے 24 ستمبر تک مؤخر کر دیا۔
مزید پڑھیں :16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیااکائونٹس پر پابندی عائد کر دی جا ئیگی، جا نئے کب سے

متعلقہ خبریں