اہم خبریں

افغانستان میں 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ موجود ہیں،پاکستان

واشنگٹن (اے بی این نیوز)پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنےبیان میں کہاافغانستان کی حدود میں ساٹھ سےزائد دہشت گرد کیمپ موجود ہیں،کمیں گاہوں کو سرحد پار دراندازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نےخطاب کرتےہوئےکہاطالبان کو اقتدار سنبھالےچارسال سے زائد ہوچکے،افغانستان اب بھی انسانی بحران،دہشتگردی اور اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔

عاصم افتخار نےکہا داعش،خراسان،القاعدہ، ٹی ٹی پی،بی ایل اے اور مجید بریگیڈجیسے گروہ پاکستان کیخلاف حملوں کی منصوبہ افغان سرزمین سےکررہے ہیں،پاکستان اورچین نےبی ایل اے اورمجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینےکی درخواست جمع کرائی ہے،پاکستان نےگزشتہ چار دہائیوں سےلاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

مزیدکہاافغانستان کودرپیش مسائل عالمی برادری کی ترجیحات میں تبدیلی، عدم تعاون اورمالی امداد کی کمی کانتیجہ ہے،پاکستان پڑوسی ملک میں امن استحکام اور خوشحالی کے لئےپرعزم ہے،تنہائی اور بائیکاٹ کا راستہ خطے کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کریگا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی بورڈ کے نتائج 2025 – 12 کلاس کا نتیجہ آن لائن چیک کریں

متعلقہ خبریں