اہم خبریں

شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ (اے بی این نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا

“الحمدللّٰہ، عمرہ ادا کر لیا ہے، اپنے ملک پاکستان اور ان تمام متاثرین کیلئے دعا کی ہے جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔”مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کی تصویر کو خوب پسند کیا اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ کئی صارفین نے ان کیلئے نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات بھی لکھے۔

مزید پڑھیں :مسلم ممالک کو ایک مشترکہ لائحہ عمل اور ٹاسک فورس تشکیل دینی چاہیے،مشاہد حسین سید

متعلقہ خبریں