اہم خبریں

پنجاب کوآپریٹو بنک میں بڑا فراڈ،صارفین کا ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لاکرز سے غائب

فتح جنگ (طارق محمود قادری ) پنجاب کوآپریٹو بنک میں بڑا فراڈ،صارفین کا ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لاکرز سے غائب ،متاثرین در بدر،عملے نے سونے کے اصلی زیورات کی جگہ جعلی سونا رکھا دیا دو متاثرین جاں بحق ہو چکے ،چھ ماہ گزرنے کے باوجود بنک انتظامیہ ابھی تک ملزمان کو تعین نہیں کر سکی ،جلد از جلد سونا واپس کیا جائے یا قیمت ادا کی جائے متاثرین کا مطالبہ ،پورے کیس کی تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس بھجوا دی ہے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کے فیصلے کے بعد متاثرین کا ادائیگی اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہو گا
ڈپٹی ڈویژنل ہیڈ ناصر عباس کا موقف ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں قائم دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لمیٹڈ فتح جنگ برانچ میں گولڈ کے عوض قرضہ حاصل کرنے والے صارفین جن کی تعداد سات ہے اور سونے کی مالیت تقریب ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ ہے بنک کے عملے کی ملی بھگت سے لاکرز سے اصلی سونے کے زیورات غائب کر کے ان کی جگہ جعلی سونا رکھ دیا گیا اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک خاتون رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا گولڈ واپس لینے کیلئے بنک پہنچی جب اس کو سونا واپس کرنے کیلئے نکالا گیاتو خاتون نے اپنے اصلی زیورات کی بجائے جعلی سونے کے زیورات دیکھ کر شور مچا دیا

اور بنک عملے سے احتجاج کیا کہ اس کے زیورات کی بجائے یہ مصنوعی زیورات کیوں دئیے جا رہے ہیں جس پر بنک انتظامیہ حرکت میں آگئی ڈپٹی ڈویژنل ہیڈ راولپنڈی ناصر عباس کے مطابق سو سے زائد صارفین کا سونا بنک میں جمع تھا تمام کو چیک کیاگیا تاہم سات صارفین کے لاکرز میں جعلی پایا گیا تمام کے تمام سات صارفین نے یہ رقم کے عوض گولڈ 2024میں جمع کرایا تھا اس وقت کے عملے کا ایک رکن بنک سے استعفیٰ دے گیا تھا جبکہ دیگر ذمہ دار عملے کے ارکان اور سونے غائب ہونے کی تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس کو بھجوا چکا ہوں

اب اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی ملزمان کو تعین کرے گی اور بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں متاثرین کو ان کے نقصان کے ازالہ کی ادائیگی کا فیصلہ کرے گی ادھر متاثرین پنجاب کوآپریٹو بنک فتح جنگ نازیہ بیگم زوجہ خالقداد،محمد نعیم سکنہ ڈھوک کیر،شہروز خان سکنہ جھنگ جس کو ہارٹ اٹیک کے باعث موت واقع ہو چکی ہے گل نورین سکنہ جھنگ اور ابرار حسین سکنہ جھنگ شامل ہیں نے بنک کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،وزیر خزانہ پنجاب ،سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر ،اور کوآپریٹو بنک پنجاب کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گولڈ کی موجود ہ ریٹ کے مطابق فوری طور پر ادائیگی کی جائے

مزید پڑھیں :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

متعلقہ خبریں