اہم خبریں

پاکستان کی عزت ایک بار پھر قائم رہی،کرکٹ کو ہر حال میں سیاست سے بالاتر رہنا چاہیے،محسن نقوی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے پر آئی سی سی سے باضابطہ درخواست کی گئی تھی کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو ہر حال میں سیاست سے بالاتر رہنا چاہیے اور اسے کھیل کے طور پر ہی لینا ضروری ہے۔محسن نقوی نے بتایا کہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے جو فیصلہ زیر غور آیا تھا۔
اس میں وزیراعظم، حکومتی افسران اور دیگر متعلقہ حلقے شامل تھے، تاہم اللہ کے فضل سے پاکستان کی عزت ایک بار پھر قائم رہی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم سیاست کو ایک طرف رکھ کر صرف کرکٹ پر فوکس کریں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم ٹورنامنٹ کے اختتام تک قومی ٹیم کا بھرپور ساتھ دے۔

ان کے مطابق اگر کارکردگی میں کسی قسم کی خامیاں سامنے آئیں تو انہیں ضرور دور کیا جائے گا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک بڑا اور باصلاحیت سلیکٹرز پینل موجود ہے جو ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔ اگر کمزوریاں نمایاں ہوئیں تو کھلاڑیوں اور متعلقہ اسٹاف کے ساتھ بیٹھ کر درست فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے قومی ٹیم سےمعذرت کرلی

متعلقہ خبریں