اہم خبریں

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان،بشریٰ بی بی عدالت میں پیش،جرح مکمل

راولپنڈی (اے بی این نیوز)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل۔
سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد اور کرنل ریحان کا بیان قلمبند۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلانے دونوں گواہان پر جرح مکمل کرلی۔
توشہ خانہ 2کیس میں 18 گواہان کی شہادت اور جرح مکمل کرلی گئی۔
مقدمہ کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی، نیب افسر محسن ہارون کل طلب۔
سماعت کے دوران بانی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود۔
ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک پیش ہو ئے۔
کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی۔

مزید پڑھیں :ہزاروں پاسپورٹ چوری،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

متعلقہ خبریں