کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے لڑکیوں کیلئے لازمی ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور نجی تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت جاری۔
سکولوں میں ایچ پی وی ویکسی نیشن سیشنز کو لازمی طور پر یقینی بنائیں۔ محکمہ تعلیم کے مطا بق
سرویکل کینسر پاکستان میں خواتین کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔
بروقت ویکسی نیشن سے 90 فیصد کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔
صوبہ بھر کے سکولوں میں لڑکیوں کی صحت و زندگی کا تحفظ کیلئے ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تمام سکول انتظامیہ ویکسی نیشن ٹیموں کو اپنے احاطے میں سیشن منعقد کرنے کی اجازت دیں۔
کسی قسم کی رکاوٹ یا انکار کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کی ویکسی نیشن لازمی قرار ۔
تمام اہل طالبات کی 100 فیصد ویکسی نیشن شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جائے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔
سیشنز کی منصوبہ بندی اور انعقاد با آسانی ممکن بنایا جا ۔
والدین اور سرپرستوں کو آگاہی دے کر بھرپور شمولیت کی ترغیب دی جائے۔
تمام تعلیمی ادارے ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :ہزاروں پاسپورٹ چوری،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف