شیخوپورہ(اے بی این نیوز)معروف صوفی شاعر سید وارث شاہ کے 228 ویں عرس کے موقع پر شیخوپورہ میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے 24 ستمبر کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈی سی شیخوپورہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہ کے عرس کے موقع پر 24 ستمبر کو شیخوپورہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔
ضلع بھر کے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر 24 ستمبر بروز بدھ کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عرس کے موقع پر زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وارث شاہ کا عرس علاقائی ثقافت اور روحانیت کا اہم حصہ ہے، عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: خضدار،سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ،5دہشتگرد ہلاک