اہم خبریں

ایشین کرکٹ کونسل نے آج کے میچ کا جاری کردہ پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹا دیا

دبئی (اے بی این نیوز)ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا یا نہیں؟ خدشات کے بادل برقرار ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین شیڈول میچ کا جاری کردہ پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹادیا۔

اے سی سی پوسٹر می کہا گیا تھا مطابق آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ڈو اور ڈائی میچ شیڈول ہے، آج کے میچ کے لئے تمام تیاری مکمل ہے تاہم تھوڑی دیر بعد پوسٹر سوشل میڈیا سے ہٹادیا۔

دوسری جانب متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مابین جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کونہ ہٹانے کا فیصلہ مسترد کردیا، پی سی بی نے آئی سی سی کو جوابی خط لکھ دیا،متنازع ایمپائر کے خلاف انکوائری کوڈرامہ قرار دیدیا، آئی سی سی نہ مانا تو پاکستان آج میچ نہیں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں: منشیات کا استعمال،نیدر لینڈز کے فاسٹ بائولر پر پابندی لگ گئی

متعلقہ خبریں