دبئی(اے بی این نیوز)آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منشیات کا استعمال کرنے پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے ان پر 3 ماہ کے لیے میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔
ویویان کنگما پر تین ماہ کی پابندی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔آئی سی سی کے مطابق 30 سالہ فاسٹ باؤلر ویویان کنگما کا ڈوپنگ ٹیسٹ 12 مئی کو متحدہ عرب امارات یو اے ای کیخلاف ورلڈ کپ لیگ 2 کے ایک روزہ میچ کے بعد کیا گیا تھا۔
فاسٹ باؤلر کے نمونوں میں بینزولیکوگونین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ویویان کنگما نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال مقابلے کے بعد کیا تھا۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے ویویان کنگما پر پابندی کے اطلاق کا شمار 15 اگست 2025 سے ہو گا۔ اور اس سزا میں ایک ماہ کی کمی بھی کی جا سکتی ہے اگر وہ ثابت کر دیں کہ انہوں نے اس حوالے سے منظور شدہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر کے 12 مئی کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ کے علاوہ اس کے بعد کھیلے گئے میچوں میں بھی بنائے گئے ریکارڈ منسوخ کر دیئے۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس،عمران خان ویڈیو لنگ پر پیش ہونگے